ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی کا ہر عمل منافرت ، تشدداورشخصی اہانت پر مبنی ہے : اکھلیش یادو 

بی جے پی کا ہر عمل منافرت ، تشدداورشخصی اہانت پر مبنی ہے : اکھلیش یادو 

Fri, 17 Nov 2017 22:01:35    S.O. News Service

لکھنؤ ،17؍نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں بی جے پی پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے تنقید کی کہ بی جے پی پرکسی طرح کی امید نہیں کی جاسکتی ؛ کیونکہ اس کا کام صرف نفرت پھیلانے کا ہے ۔ انہوں نے لوگوں کی توجہ ہٹانے کیلئے کبھی جھاڑو اٹھالیتے ہیں تو کبھی ماسک پہن لیتے ہیں ۔ اکھیلش یادو نے کہا کہ بی جے پی کیلئے کوئی توقع نہیں ہے ۔ان کا پہلا کام نفرت پھیلانا ، لڑائی کرنا اور دوسروں کی توہین کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی دوسروں پر الزام لگاتی تھی ؛ لیکن اب بی جے پی پورے اتر پردیش کی حکمرانی پر قابض ہے ،بڑے شہروں میں سب سے زیادہ میئر بی جے پی کے ہی ہیں؛ لیکن پچھلے دس سے 15 سال تک شہر وں کی گندگی کو ختم نہیں کیا جاسکا، انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایک نیا فارمولہ سیکھ لیا ہے کہیں بھی تھوڑی سے گندگی نظرآئی جھاڑو لیکر اور ماسک پہن کر ’’ سوچھ بھارت ‘‘ کا ڈھونگ کرنے لگ جاتے ہیں ۔ اکھلیش نے کہا کبھی جھاڑو لگانا اور کبھی جیب سے افیم کی پڑیا کے سوا اور کچھ بھی ان کے پاس نہیں ہے ۔ ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آ ج کسانوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔ گنا کسانوں کا بقایا جات کی ادائیگی نہیں ہوسکی ہے ، ان کے بقایا جات کے متعلق کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔جب ریاست کی یہ دگرگوں صورتحال ہے تو بھلا اس حکومت سے کیا امید کی جاسکتی ہے ۔ اکھلیش یادو نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی حکومت نے محض 23ماہ میں ہی ایکسپریس وے کی تکمیل کی تھی ، اب موجودہ سرکار پر لازم ہے کہ وہ جلد ہی پور وانچل ایکسپریس وے کی تکمیل کرے ۔ انہوں نے کہا، یہ حکومت کی ذمہ داری ہے؛ لیکن جس سمت میں یوگی سرکار کام کر رہی ہے اس سے یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ ریاست ان کے وعدوں کو ایفائے تکمیل کی شکل میں دیکھ پائے ۔ بی ایس پی سے اتحاد کے سوال پر اکھلیش یادو کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی سے کوئی پریشانی نہیں ہے ، ہم سبھوں کی اس ضمن میں پوری کوشش ہے کہ اتحاد ہو اور ایک مضبوط جماعت ابھر کر آئے ۔ جب صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ قانون انتظامیہ فی الوقت ریاست میں کس طرح کی کارکردگی کا مظاہر ہ کر رہی ہے تو اکھلیش یادو نے برملا جواب دیا کہ ریاست کے ہر طبقہ کے افراد جانتے ہیں کہ قانون و انتظام کی کیا صورتحال ہے ، کسی سے مخفی نہیں ہے ،یہ واضح ہے کہ بی جے پی سرکار مکمل طور سے ناکام ہوچکی ہے گرچہ کامیابی کے ڈھول بجائے جائیں ۔ 


Share: